شمالی وزیرستان، بارودی سرنگ کا دھماکا، بچی جاں بحق، 3بچے زخمی

June 26, 2019

میران شاہ (نیوز ایجنسی) شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بچی جاں بحق اور 3بچے زخمی ہوگئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ھمزونی میں بچے گھر کے قریب کھیل رہے تھے کہ اس دوران ان کا پاوں بارودی سرنگ پر پڑگیا جس سے دھماکا ہوا اور 3سالہ ہانیہ جاں بحق ہوگئی۔تینوں زخمی بچوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ۔