عبدالعلیم خان پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی سمیت 4 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی

June 27, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ)تحریک انصاف کے ایم پی اے عبدالعلیم خان پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی سمیت 4 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے، اسمبلی سیکرٹریٹ نے استعفیٰ منظور کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا. ان کو نیب گرفتاری کے دوران کمیٹیوں کا رکن بنایا گیا تھا۔