مچ: جعفرایکسپریس کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی

June 27, 2019

مچ (نامہ نگار ) سیکورٹی فورسز نے مچ کے قریب جعفرایکسپریس کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح تخریب کاروں نے جعفر ایکسپریس کو بم سے اڑانے کے لیے مچ کے قریب لانڈھی کے مقام پر دھماکہ خیز موادٹریک کے نیچے نصب کررکھاتھا بروقت اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے ٹائم ڈیوائس کو ناکارہ بنادیا جس سے ٹرین دہشت گردی کے بڑے واقعہ سے بچ گئی تاہم ٹرینوں کی آمد ورفت میں خلل ضرورپڑا۔