فیشن کی دنیا میں شُوز کے نئے ٹرینڈز

June 30, 2019

لوگ صرف چہرہ ہی نہیںدیکھتے بلکہ سر تا پیر شخصیت کا جائزہ لیتے ہیں اور اوپر سے جب نگاہ پیروںپر جاتی ہے تو آپ کے شُوز کے انتخاب کو بھی سراہتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ نے کچھ نیا اور ٹرینڈی پہنا ہوتو لوگوں کی ستائشی نظریں آپ کواپنے انتخاب پر فخر کرنے پر مجبور کردیتی ہیں۔ سال گزشتہ میںشُوانڈسٹری میں نئی کمپنیاں بھی سامنے آئیں، جو نت نئے ٹرینڈز کے ساتھ ساتھ پرانے ٹرینڈز کو بھی نئے انداز میں سامنے لانے میںکامیاب ہوئیں۔ مزید برآں، فلم اسٹارز بھی اپنے اسٹائل اور پہناوے کے ذریعے فیشن کے نئے اور منفرد رجحانات متعارف کرانے میں پیش پیش رہتے ہیں۔ فلم اسٹارزمارکیٹ ٹرینڈز کو فالو کرنے کے بجائے اپنے ٹرینڈز خود بناتے ہیں،اور جو پہنتے ہیں، وہ ایک نیا رجحان (ٹرینڈ) بن جاتا ہے۔ سال گزشتہ کی بات کریں تو ہمیںتقریباً تمام ستاروں کے پیروںمیں اسنیکرز نظرآئے، چاہے وہ ان کے لباس سے مطابقت رکھتے ہوں یا نہیں۔ سیلیبرٹیز نے کچھ سوچے بغیران اسنیکرز کو پہننا ہے اور نکل پڑناہے۔ ا ن مشہور شخصیات میںکرن جوہرسے لے کر شاہ رخ خان اور کرینہ کپور سے لے کر عالیہ بھٹ تک سبھی نے بیج، پیلے اور لال رنگ کےٹرپل ایس اسنیکرز پہنے۔ شاہ رخ خان تو اوورسائزڈ کلنکی شوز پہننے کے دیوانے ہیں۔ بہرحال اس وقت جو ٹرینڈ سالِ گزشتہ سے سالِ رواں میں داخل ہوئے ہیں اور اس سال بھی اپنے قدم جمائے ہوئے ہیں، وہ کچھ یوںہیں۔

70ء کی دہائی کے شوزاسٹائل

فیشن شوز میںماڈلز ریمپ پر بڑے طمطراق سے70ء کی دہائی کے مقبول شُو ٹرینڈ کے ساتھ کیٹ واک کرتی نظر آتی ہیں۔ اپنے گلوسی ٹیکسچراور شیڈز کی ورائٹی کے ساتھ اس شُو ٹرینڈ نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے اور یہ نیلے، سیاہ اور دیگر رنگوں میں بھی دکھائی دیتے ہیں۔ یہ لونگ شوز کی ایک شکل ہے، جو گھٹنوںتک جاسکتے ہیں۔

ہیل اسٹائل

شاید ہی کوئی خاتون ایسی ہو جس نے ہیل نہ پہنی ہو، چاہے وہ پنسل ہو یا پھر ہیل والے بوٹ۔ اب ٹرانسپیرنٹ یا کنٹراسٹ والے شوز بھی مارکیٹ میں اِن ہو چکے ہیں، جن کو پہن کر خواتین نہ صرف اپنے قد کو اُونچا دکھانے میں کامیاب ہوسکتی ہیں بلکہ نئے ٹرینڈکو اپنا کر اپنے فیشن اسٹیٹمنٹ کو تقویت بھی دے سکتی ہیں۔ موٹی ہیل والے شوز ، جو Bowsیا تسموںکے ساتھ آرہے ہیں، انہیں ٹخنوں سے اوپر تک اسٹائلش انداز میں لپیٹا جاسکتاہے۔

شُوز کے مختلف رنگ

اب مرد بھی صرف بلیک اور برائون جوتے نہیںپہنتے ، ا ن کیلئے بھی رنگوں کی چوائس موجو د ہےلیکن خواتین تو اس سہولت میں مالامال ہیں۔ شوخ رنگ کے شُوز کا جوڑا اگر مونوکروم ٹرائوزر یا جویلڈ ڈینم کے ساتھ پہنا جائے تو آپ محفل میںمرکز نگاہ بن سکتی ہیں۔ آپ اپنے شُوز کیلئے لپ اِسٹک جیسے سرخ رنگ یا رائل بلیو، غرض جو چاہیں، اپنے فیشن سینس کے مطابق پسند کر سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ شوخ کلرز بھی آپ کی شخصیت کو نیا نکھار دے سکتے ہیں۔

اسنیکرز

جیسا کہ ہم نے اس مضمون کے شروع میں بیان کیا کہ اسٹارز کی سب سے آسان چوائس اسنیکرز ہیں۔ آپ کو بھی جب کچھ سمجھ نہ آئے تو جو اسنیکرز ہاتھ میں آئیں،بس وہ پہن لیں،چاہے آپ نے رائل سوٹ ہی کیوں نہ پہنا ہو۔

دراصل اسنیکرز میںبہت وسیع ورائٹی دستیاب ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیںکہ آپ ہر اسٹائل کا اسنیکرخرید لیں توشاید آپ کا وارڈ روب کم پڑجائے۔ یہ اسنیکرز روایتی، سلیک، اسٹریپ والے، دبیز ، غرض کہ ہر قسم کی ورائٹی میںملتے ہیں۔ اسنیکرز کی دنیا میں سب سےزیادہ سفیدرنگ پہنا جاتاہے ۔

میٹلِک اسٹائل

میٹلِک اسٹائل کے شوز سامنے والے کوایسے دکھائی دیتے ہیں جیسے آپ نے پیتل، تانبے یا سونے کے شوز پہنے ہوں۔ سلو ر بوٹس، برانز اسنیکر وغیرہ کوئی نئی چیز نہیںلیکن ان کی خصوصیت پلیٹ فارم ہیل ہوتی ہے، جس میںآپ خودکو آرام دہ محسوس کرتی ہیں اور آپ کی کمر یا ایڑیوں میں درد نہیںہوتا۔ میٹلِک شوز کی چمک آپ کی آنکھوںکو خیرہ کر سکتی ہے۔ اگر ان شوز پر آپ میٹلِک لباس یا جیکٹ پہن لیںتو آپ کے فیشن اسٹیٹمنٹ کو لوگ فالو کرنے لگیں گے۔