سونا فی تولہ 1900 روپے سستا ،قیمت 79600 روپے ہوگئی

June 29, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ ، روپے کی قدر میں بہتری فی تولہ سونا 1900روپے سستاہوگیا،تفصیلات کے مطابق جمعہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1405ڈالرسے بڑھ کر 1414ڈالرہوگئی۔ دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1900روپے اور 10گرام سونے کی قیمت میں 1628روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 81500روپے سے گھٹ کر 79600روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 69872روپے سے گھٹ کر 68244روپے ہوگئی۔جمعہ کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت 910.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت 780.17روپے پرمستحکم رہی۔