اسٹیٹ بینک نے روپے کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ،زاہدحسین

June 29, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م کے صدر میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے قوم سے وعدوں کے باوجود روپے کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے جس سے عوام زندہ درگور اور ملکی معیشت تباہ ہو رہی ہے۔ ملکی قرضوں میں روزانہ کی بنیاد پر کئی سو ارب روپے کا اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ہر قسم کی اشیاء کی قیمت پر بھی اثر پڑ رہا ہے مگر پالیسی سازاس سارے معاملے سے لا تعلق نظر آتے ہیں کیونکہ وہ ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیںلہٰذا وزیر اعظم اس معاملہ میںمدا خلت کریں۔