محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب

July 01, 2019

تصور چوہدری، اسد اکرم،ملک جاوید، فضل عباس اور کارکنان سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے

پاکستان پیپلز پارٹی، سعودی عرب کے صدر تصور چودھری نے کہا ہے کہ ملک وقوم کے لئے بھٹو خاندان کی قربانیاں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی۔وہ جدہ میں بینظیر بھٹو کی یاد میں تقریب سے خطاب کررہے تھے، مرکزی رہنماملک جاوید ، سٹی صدر راجہ اعجاز جنجوعہ اور اسد اکرم نے کہا کہ شہید بینظیر نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر جمہوریت کی بنیادوں کو مضبوط کیا ہے۔

پی پی پی سعودی عرب کے صدر تصور چوہدری خطاب کررہے ہیں

اس موقعے پرآفتاب ترابی، زمرد سیفی، خلیل احمد، نوشیرواں خٹک، یوتھ ونگ کےراجہ صدام، چودھری اکرام ، علی اصغر، نائب صدر گلف خالد گجر، سید فضل عباس شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کیک کاٹا۔