Advertisement

ماتلی کے رہائشی کا ضلعی چیئرمین کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج

June 30, 2019
 

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)گوٹھ جموں ہالیپوٹو ماتلی کے رہائشی شبیر احمد ہالیپوٹو نے ضلعی چیئرمین کی زیادتیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔اس موقع پر بتایا کہ گزشتہ ماہ ہمارے گوٹھ کے لیے ایک ہزار فٹ سی سی بلاک کا ترقیاتی کام منظور ہوا تھا لیکن اس کام کی رقم سے دوسرے گوٹ بچل ہالیپوٹو کے رہائشی بااثر شخص نے اپنے گھر کا کام کروا لیا ہے، اور جب میں نے اس کرپشن کی انکوائری کیلئے اعلی افسران کو درخواستیں دیں توضلعی چیئرمین علی اصغر علی ہالیپوٹونے میرے خلاف انتقامی کاروائیاں شروع کردی ہیں اور جھوٹے کیسز میں پھنسانے کے لئے دھمکیاں دے رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ میں غریب اور بے سہارا شخص ہو اور مزدوری کرکے اپنے بچوں کی کفالت کرتا ہوں لیکن بااثر ضلعی چیئرمین نے میری زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا نوٹس لے کر مجھے اور میرے اہل خانہ کو تحفظ و انصاف فراہم کیا جائے۔


مکمل خبر پڑھیں