Advertisement

ایس آئی یو ٹی کے زیر اہتمام بعد ازمرگ اعضاء کی منتقلی پر کانفرنس

July 01, 2019
 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کے زیر اہتمام بعد ازمرگ اعضاء کی منتقلی پردو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منگل کو اختتام پذیر ہو گئی ۔ کانفرنس میں سعودی عرب، ایران اور سوئٹزرلینڈ سے ماہرین نے شرکت کی اور بعداز مرگ اعضاء کی منتقلی کے اخلاقی پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور مقالے پیش کیے ۔ کانفرنس کااہتمام ایس آئی یو ٹی کے ذیلی ادارے سینٹر آف بایو میڈیکل ایتھکس اینڈ کلچر(سی بی ای سی)اور عالمی ادارہ صحت نے کیا تھا۔ اختتامی تقریب سے ایس آئی یو ٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر ادیب رضوی اور باہر سے آئے ہوئے مندوبین نے خطاب کیا۔


مکمل خبر پڑھیں