عبدالطیف یونیورسٹی ، شہداد کوٹ اور گھوٹکی کیمپس میں شمسی توانائی کیلئے منصوبے

July 01, 2019

خیرپور(بیورو رپورٹ )شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے تدریسی شعبوں کے سربراہوں اور انتظامی امور کے افسران کا اجلاس ہوا ،جس میں تعلیمی معیار کو مزید بلند کرنے کے لیے اہم فیصلے کئے گئے تفصیلات کے مطابق شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے تدریسی شعبوں کے سربراہوں اور انتظامی امور کے افسران کا اجلاس یونیورسٹی کی وائیس چانسلر ڈاکٹر پروین شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا جلاس میں پرووائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک گھوٹکی کیمپس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر مقصود ضیاء شاہ ، ڈائریکٹر شہداد کوٹ کیمپس پروفیسر ڈاکٹر سید آصف علی شاہ ،رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر اسد رضا عابدی ،ڈائریکٹر فنانس محمد حسن ہالیپوٹو ،آئی ٹی منیجر سید منیر شاہ راشدی ، پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری اور دیگر اجلاس میں شریک ہوئے اجلاس میں یونیورسٹی کے تعلیمی معیار کو مزید بلند کرنے کے سلسلے میں اہم فیصلے کر لیے گئے ڈاکٹر پروین شاہ نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے تک شہداد کوٹ اور گھوٹکی کیمپس کی مختلف عمارات کا مرمتی کام مکمل کیا جائے ،دنوں کیمپس میں شمسی توانائی کے منصوبے مکمل کئے جائیں ،طلبہ و طالبات کو تمام مطلوبہ سہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے کہاکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے دونوں کیمپس کے لیے گرانٹ دی ہے وہ گرانٹ ایمانداری اور ذمہ داری کے ساتھ خرچ کی جائے انہوں نے کہاکہ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی اور ان کے ملحقہ کیمپس میں سندھ کے دور دراز علاقوں کے طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں ان کی بہتر تعلیم پر ترجیحی بنیادوں پر توجہ دینا ہو گی ۔