Advertisement

قومی پینٹنگ نمائش میں جامعہ سندھ نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی

July 01, 2019
 

جامشورو (نامہ نگار) انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈزائن جامعہ سندھ جامشورنے اسلام آباد میں منعقدہ قومی پینٹنگ نمائش میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ سعید احمد منگی کے مطابق جامعہ سندھ کے انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈزائن نے اسلام آباد میں منعقد ہونے والی قومی پینٹنگ نمائش میں حصہ لیا، جس میں مجموعی طور پر ملک بھر کے 20 جامعات نے حصہ لیا۔ اس موقع پر جامعہ سندھ کے انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈزائن کے طلباء حسن چنا کو ان کی پینٹنگ پر دوسری پوزیشن دی گئی، جبکہ ان کو نقدرقم بھی انعام کے طور پر دی گئی۔


مکمل خبر پڑھیں