Advertisement

وفاقی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، قادر مگسی

July 01, 2019
 

ہنگورجہ(نامہ نگار) سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے بلاول بھٹو کو عمران خان کے ساتھ مراد علی شاہ کو بھی سلیکٹڈ وزیراعلیٰ کہنا ہوگا۔ وفاقی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، مہنگائی کا بم عوام کے اوپر گرایا گیا ہے۔عمران خان نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ کرپٹ افراد کے خلاف کارروائی کرکے ان سے ملک کی لوٹی ہوئی رقوم واپس دلواؤں گا لیکن ابھی تک کچھ بھی نہیں ہوا۔ ہنگورجہ کے قریب گاؤں ملھیرانی سولنگی میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنما فقیر ہمت علی سولنگی کے انتقال پر ان کے ورثاء سے تعزیت کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ پی پی حکومت نے سندھ کے تمام اداروں کو تباہ کردیا ہے اور کرپشن کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں