ڈاکٹر صدیق پٹنی کے لئے اعزاز

July 02, 2019

پاکستان میں کھیلوں کی متحرک شخصیت پاکستان وائی فو مارشل آرٹ فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر صدیق پٹنی کو عالمی وائی فو مارشل آر ٹ فیڈریشن کا نائب صدر منتخب کرلیا گیا، ان کا انتخاب آ سٹریلیا میں ہونے والے عالمی فیڈریشن کے انتخاب میں کیا گیا۔ صدیق پٹنی پاکستان میں کئی کھیلوں کی سر پرستی کررہے ہیں، وہ خود فرسٹ کلاس کر کٹر بھی رہ چکے ہیں،پاکستان انڈر19 ٹیم کے قائد بھی رہے، فٹبال یوتھ ڈیولمپنٹ کے چیئر مین بھی رہ چکے ہیں، باکسنگ اور کک باکسنگ میں بھی ان کا کردار فعال رہا،ڈائی فو مارشل آرٹ کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں ، ایک ٹیم رواں سال اٹلی بھی لے کر جائیں گے۔