بریگزیٹ پارٹی ارکان نے یورپین ترانے پر پیٹھ دکھا دی

July 02, 2019

یورپین پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس میں یورپین ترانے پر برطانیہ کی بریگزیٹ پارٹی کے ارکان نے پیٹھ دکھا دی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

یہ واقعہ اسٹراس برگ میں نئے انتخابات کے بعد یورپین پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کے دوران پیش آیا۔

فل ہاؤس اجلاس میں پارلیمنٹ کے صدر انتونیو تاجانی نے یورپین قومی ترانہ پیش کیے جانے کا اعلان کیا، جس کیلئے فنکار ہال میں داخل ہوئے اور موسیقاروں نے ترانے کی دھن بجانا شروع کردی۔

اسی دوران برطانیہ کی بریگزیٹ پارٹی کے تمام ارا کین نے اپنی سیٹوں پر ہی اپنا رخ دوسری جانب کر لیا اور صدارتی کرسی اور فنکاروں کو پیٹھ دکھا دی۔