Advertisement

سیمنٹ ڈیلرز کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل

July 04, 2019
 

ایف بی آر کے ٹیکسوں کے خلاف ملک بھر میں سیمنٹ ڈیلرز کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل ہوگئی، سیمنٹ کا بحران بڑھنےسے پنجاب میں سیمنٹ فیکٹریوں کی یومیہ سپلائی ڈیڑھ لاکھ ٹن سے کم ہوکر 30ہزار ٹن رہ گئی ہے۔

سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندے محمد طاہر کے مطابق انڈسٹری نے گزشتہ سال قومی خزانے میں 110 ارب ریونیو جمع کر وایا تھا۔

سیمنٹ کی فروخت کم ہونے سے حکومت کو یومیہ 40 کروڑ ریونیو کا نقصان ہو رہا ہے ، حالیہ بحران جاری رہا تو ہزاروں افراد بے روزگار ہوجائیں گے۔

محمد طاہر کے مطابق ڈیلرز نے اڈے بند کردیئے ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایف بی آر اور حکومت ناجائز ٹیکس واپس لے۔


مکمل خبر پڑھیں