Advertisement

وطنِ اقامت کے قریب دوسراوطن بنانا

July 05, 2019
 

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ میں اپنے گھر سے دور ملازمت کرتا ہوں جو کہ تقریباً 200 کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔ میں نے ملازمت کے دوران رہائش یہیں رکھی ہے۔ چاریا پانچ دن بعد گھر جاتا ہوں ۔ اب میں ملازمت اسی جگہ پر کرتا ہوں، لیکن اپنی رہائش تبدیل کی ہے۔پہلی رہائش پر میں نے ایک مرتبہ پندرہ دن گزارے تھے اور دوسری رہائش جو پہلی رہائش سے 16 کلومیٹر دور ہے، ابھی تک یہاں پانچ سے زیادہ دن نہیں گزرےتو اس حوالے سے نماز کا کیا حکم ہے؟

جواب:۔ اس دوسری جگہ جب تک آپ پندرہ دن یا اس سے زیادہ ٹھہرنے کی نیت نہیں کریں گے،اس وقت تک آپ یہاں مسافر رہیں گے، مگرشرط یہ ہے کہ جائے ملازمت سے آپ نے مستقل رہائش ختم کردی ہو اوردوسری جگہ پہلے شہر کے علاوہ کوئی اورشہر یا بستی ہو۔(الدر المختار وحاشيۃ ابن عابدين (رد المحتار)


مکمل خبر پڑھیں