پاک بحریہ کے زیر اہتمام شاہ بندر میں مفت طبی کیمپ

July 04, 2019

پاک بحریہ کے زیر انتظام کریکس ایریا میں شاہ بندر کے مقام پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیا گیا ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد میں پاک بحریہ کو آغا خان اسپتال کراچی کا تعاون بھی حاصل رہا ۔ مفت طبی کیمپ میں مقامی لوگوں کا معائنہ کیا گیا اور انھیں ضروری طبی امداد فراہم کی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مفت طبی کیمپ کے موقع پر میڈیکل اسپیشلسٹ، جلد، گائنی اور بچوں کے ڈاکٹرز نے 850 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا، انھیں مفت دوائیں اوردیگر اشیا فراہم کیں۔

مقامی لوگوں نے پاک بحریہ کے اس احسن اقدام کو سراہتے ہوئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔