حرا مانی.... خوبصورت اور باصلاحیت

July 07, 2019

2013ء سے انڈسٹری میںبحیثیت ماڈل، گلوکار، وی جےاور میزبان کے روپ میںدکھائی دینے والی حرامانی اب ایک منجھی ہوئی اداکارہ کے روپ میںسامنے آرہی ہیں۔ مختلف چینلز پران کے چلنے والے ڈرامے ان کا قد اور بڑ ا کررہے ہیں۔ ’میرا خدا جانے‘ جیسے ڈرامے ا س کا واضحثبوت ہیں ۔

24جون1989ء کو کراچی میںپیدا ہونے والی حر ا کے والد ایک بینکر ہیں۔ حرا کے چار بھائی ہیںاور وہ ان کی اکلوتی بہنہیں۔ حرانے کیریئر کا آغاز اپنے شوہر کے ساتھ ایک ٹاک شو کے ذریعے 2010ء میںکیا، بعد میںوہ جیو کے سیاسی طنزیہ شو ’’ہم سب امید سے ہیں‘‘ میںبھی اپنی صلاحیتیں دکھاتی رہیں۔ 2012ء میںجیو ڈرامہ کی کامیڈی سیریل ’’خالہ ثُریّا ‘‘سے ایکٹنگ کیریئر کا آغاز کیا۔

حرا کے شوہر مانی کا اصل نام سلمان ہے، دونوںکی شادی 2008ء میںہوئی۔ مانی بھی انڈسٹری میںاپنی پہچان رکھتے ہیں۔ کچھ عرصے تھیٹر میںکام کرنے کے بعد مانی نے جیو پر روڈ شو ’’سڑک چھاپ ‘‘ سے اپنی چھاپ چھوڑنا شرو ع کی۔

حرا کی مانی کےساتھ شادی میںبھی ایک کہانی ہے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میںحرا نے اپنی نجی زندگی سےمتعلق جو انکشافات کیے ، وہ حیران کن بھی تھے اور حرا کی جرأت کےغما زبھی۔ بقول حرا، ان کی منگنی کسی سے ہوچکی تھی لیکن جب وہ مانی سے کسی اور حیثیت سے ملیں تو ان کی محبت میںگرفتار ہو گئیں۔ اس کے بعد مانی تقریباً چار مہینے تک غائب رہے۔ اس مدت میںحرا کو احساس ہو ا کہ وہ اپنے منگیتر سے دھوکہ کر رہی تھیں، اسی لئے مکافات عمل کے تحت ایسا ہوا ہے،دراصل حرا شادی سے پہلے مانی کی بہت بڑی فین تھیں۔ حرا نے اپنے کزن سے منگنی ہونے کے باوجو د اپنی دوست کے موبائل سے مانی کا نمبر چرایا اورمانی سے دوستی کرلی۔ یہ بات حرا نے اپنے منگیتر کو بتادی کہ وہ ساری ساری رات مانی سے فو ن پر بات کرتی تھی اور اسے دھوکہ میں رکھا ہوا تھا۔ وہ مہینوںسے مانی کے ساتھ تھی اب اس کےکزن کی مرضی ہے کہ وہ حرا سے شادی کرے یانہ کرے۔ پھر اچانک چار مہینے بعد مانی نے حرا کو فون کرکے اس کے گھر کا پتہ معلوم کیا اور اپنے والدین کے ساتھ رشتہ لے کر حرا کے گھر پہنچ گئے اور اس طرح ان کی شادی طے ہوگئی۔

حرا ایک مڈل کلاس گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں، جہاںان کے تحفظ کا بہت خیال رکھا جاتا تھا، ساتھ ہی ان کی خواہشات پوری کرنے میں بھی گھر والے بھرپور ساتھ دیتے تھے۔ مانی سے شادی کیلئے جب حرا نے منگنی توڑنے کا ارادہ کیا تو خاندان میںبھونچا ل بھی آیا لیکن وہ اپنے فیصلے پر ڈٹی رہی۔ حرا نے مزید راز کھولے کہ انہیں تعلیم حاصل کرنے میںکوئی خاص دلچسپی نہیںتھی اور وہ ہمیشہ سے شادی کے خواب دیکھتی تھیں۔ مانی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھنے کے بعد حرا نے مانی کو اپنے ماضی کے بارے میں بتادیا اور مانی نے ماضی کے بارے میںکبھی کچھ نہ کہا۔ اتنے اچھے شوہر کی بیوی ہونے پر حرا فخر کرتی ہیں۔

اداکاری کی بات کریں تو حرا کے بارے میں خیال تھاکہ وہ صرف سٹ کام کرتی ہے اور اس میں بھی اوورایکٹنگ کر جاتی ہے۔ اسی تاثر کو توڑنے کیلئے حرا نے سنجیدہ نوعیت کے کردار ادا کرنے شروع کیے اور اس طرح تبدیلی کا سفر شروع ہوگیا لیکن اصل زندگی میںحرا زیادہ دیر سنجیدہ نہیںرہ سکتی۔ بہت زیادہ ہنسنے بولنے کی وجہ سے شاید وہ دیگر اداکارائوںکے مقابلے میںپیچھے ہے ۔ اسے کہا جاتاہے کہ انٹرویو میںبہت زیادہ مت بولا کرو لیکن حرا کو لگتاہے کہ وہ اگر سنجید ہ ہوگئی تو شایدوہ حرا نہ رہے۔

حرا کو اداکاری کی تربیت اپنے سسرال میں ملی جہاںتقریباً سبھی اداکا رہیں۔ حرا کے سسر ثاقب شیخ خدا کی بستی ڈرامے میں کام کرچکے ہیں۔ ان کی نند اور شوہر دونوںہی انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ کالج کے بعد حرا کی مانی سے شادی ہوئی تو وقت کے ساتھ ساتھ وہ اداکاری سیکھتی چلی گئیں۔ پہلے ان کے ساتھ مانی کی چھاپ تھی، تاہم اب وہ تن تنہا کام کررہی ہیں۔ انھوں نے اکیلے شو بھی ہوسٹ کیا اور سائڈ رول کرنے کے بعد اب مرکزی کردار میںبھی نظر آرہی ہیں۔

حرا کو اپنی ساتھی اداکارائوں میںصبا قمر اور سجل علی پسندہیں اور ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے وہ سیکھنے کے عمل کا بھی اعتراف کرتی ہیں۔ زندگی سے متعلق حرا کا فلسفہ بہت سادہ ہے کہ زندگی دوسروں کو قبول کرنے اور لوگوں کو خوش کرنے کا نام ہے، اس طرح نہ صرف آپ کو خوشی ہوتی ہے بلکہ آپ کی زندگی بھی اچھی گزرتی ہے۔

اپنے کام کے متعلق حرا کاکہنا ہے کہ ابھی وہاپنا کام انجوائے کررہی ہیں، لیکن اگر کل کو کام نہیںبھی کررہی ہوں گی تو انہیں دکھ نہیںہوگا کیونکہ گھر، بچے، شوہر اور فیملی ان کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ آپ ہمیشہ ہیروئن نہیںرہ سکتیں لیکن اگر آپ ریئل رہیںگی تو لوگ آپ کو یاد رکھیں گے۔