Advertisement

’70لاکھ درہم مالیت کا سونا اصل مالک تک پہنچا دیا‘

July 05, 2019
 

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میںمقیم پاکستانی نے 70لاکھ درہم مالیت کا سونا اصل مالک تک پہنچاکر ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔

خلیج ٹائمز کے مطابق27 سالہ طاہر علی مقبول کو 15 کلو سونے سے بھرا بیگ دوران ڈیوٹی ملا تھاجسے انہوں نے دبئی حکام کے حوالے کردیا۔کچھ روز قبل طاہر علی پارکنگ ایریا میں رات کی شفٹ کر رہے تھےکہ دوران صفائی ایک سیاہ رنگ کا بیگ انہیں ملا جس میں خالص سونے کی سلاخیں موجودتھیں ، اس کے متعلق انہوں نے فوراًحکام کو اطلاع دی۔

دبئی میں صفائی پر مامور پاکستانی کو روڈ ٹرانسپورٹاتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سےاُن کی ایمانداری کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق طاہر علی مقبول کا تعلق پاکستان میں سیالکوٹ کے نواحی گاؤں چاکری سے ہے۔27 سالہ نوجوان 2013سے دبئی میں ملازمت کرتا ہے۔

طاہر علی کا کہنا تھا کہ 2013سے اب تک جدوجہد کے برسوں میں انہوں نے متعدد نشیب و فراز دیکھے، صعوبتیں اٹھائیں لیکن انہوں نے اپنی دیانت داری کے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ طاہر علی نے بتایا کہ اُن کے والد نےہمیشہ انہیںرزق حلال کمانے کی نصیحت کی ہے۔


مکمل خبر پڑھیں