فلپا ئن کی 121ویں یو م آزا دی کی تقریب

July 08, 2019

پاکستان میں فلپائن کے سفیر ایچ۔ای ڈینئل اسپریٹو فلپائن کے قومی دن کا کیک کاٹ رہے ہیں

پاکستان اور فلپا ئن کے درمیان گزشتہ تین سالوں کے دوران دوطرفہ تعلقات خا ص کر تجارتی تعلقات میں کئی گناہ اضافہ ہوا ہے اور امید ہے کہ آنے والے سالوں میں ان تعلقات میں مزید بہتری آئے گی ۔

پاکستان میں فلپائن کے سفیر ایچ۔ای ڈینئل اسپریٹو خطاب کررہے ہیں

ان خیالات کا اظہار فلپائن کی 121 ویں یوم آزادی اور پاکستان اور فلپا ئن کے درمیان 70 سالہ تعلقات کی کراچی کے مقامی ہوٹل میں منائی جانے والی تقریب کے موقعے پر مقررین نے کیا ۔تقریب میں معززین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقعے پر فلپائن کے سفیر ایچ۔ای ڈینئل اسپریٹو ،ا عزازی قونصل جنرل ڈاکٹر محمد عمران یوسف، گورنر اسٹیٹ بینک سید باقر رضا، چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ، کمشنر کراچی افتخار شلوانی،مر زا اختیا ر بیگ،کا ٹی کے چیئر مین اور کاروباری طبقے کے نمائندوں، جامعات کے وائس چانسلرز اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔ تقریب میں فلپائن کا کلچر شو بھی منعقد کیا گیا۔

اعزازی قونصل جنرل ڈاکٹر محمد عمران یوسف تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

بعدازاں تقریب میں موجود مہمانوں کی فلپائن اور پاکستانی کھانوں سے تواضع کی گئی۔

مقررین نے اپنے خطاب میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے ساتھ فلپائن میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقعے پر اظہار خیال کیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ فلپائن میں پاکستانی طلبا کے لیے طبی تعلیم اور روزگار کے مواقع موجود ہیں۔