Advertisement

حیدرآباد میں 2 روزہ مینگوفیسٹیول کا انعقاد

July 06, 2019
 

حیدرآباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دو روزہ مینگوفیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ۔

حیدرآباد کے ایکسپو سینٹر میں ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائی جانے والی آموں کی نمائش میں اسٹالز پر سندھڑی، چونسا ، لنگڑا سمیت کئی اقسام کے آم رکھے گئے جس میں خواتین اور بچوں سمیت حیدرآباد کے شہریوں نے دلچسپی لی ۔

نمائش کے دوسرے اور آخری روز چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے شرکت کر کے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔

چیف سیکریٹری سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آموں کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانے اور ایکسپورٹ میں اضافہ کے لئے ایسی نمائشیں سازگار ثابت ہو سکتی ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں