چین : لگژری گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی

July 06, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

یوں تو دنیا بھر میں ٹریفک حادثات معمول کی بات ہیں تاہم بعض اوقات ایسے حادثات دیکھنے کو ملتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔

چین کے شہر Zhengzhou کی ہائی وے پر ایسا ہی واقعہ اس وقت دیکھاگیا جب مہنگی ترین کار میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے کار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

یوں کار کو شعلوں میں لپٹا دیکھ راہگیروں نے ڈرائیور کو خبردار کیا تو ڈرائیور نے بھی ایک لمحے کی دیر کئے بنا کار سے جمپ لگائی اور کسی جانی نقصان سے بال بال بچ گیا تاہم شوخیاں مارنے کیلئے دوست سے لی گئی1.2ملین ڈالر کی لگژری کار کا کباڑہ نکل گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں ڈرائیور سمیت دیگر راہگیراور گاڑیاں بالکل محفوظ رہیں۔