بلوچستان میں پولیو کے 2 کیس رپورٹ

July 08, 2019

بلوچستان میں پولیو کے 2 کیسز سامنے آگئے، رواں سال صوبے سے رپورٹ ہونے والے یہ دونوں پہلے کیس ہیں۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے انسداد پولیو کے حکام کے مطابق بلوچستان میں پولیو کا ایک کیس جعفر آباد اور دوسرا کیس قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوا ہے۔

پولیو وائرس کا شکار ہونے والے ایک بچے کی عمر 8 ماہ اور دوسرے کی 9 ماہ ہے، دونوں بچوں کے والدین پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانے سے انکاری رہے ہیں ۔

رواں سال بلوچستان سے رپورٹ ہونے والے یہ دونوں پہلے کیس ہیں، اس سے قبل بلوچستان سے گزشتہ سال پولیو کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔