خواتین فٹبال ورلڈ کپ، امریکا ایک پھر چیمپئن بن گیا

July 09, 2019

دفاعی چیمپئن امریکا نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہالینڈ کو2-0 کی شکست دیکر فیفا خواتین ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل حاصل کرلیا، یہ امریکا کا مسلسل دوسرا ٹائٹل ہے- فائنل میچ کو دیکھنے کیلئے امریکا اور ہالینڈ کے شائقین کی بڑی تعداد لیون پہنچی تھی- شائقین اپنے اپنے ممالک کے جھنڈے اٹھائے نعرے لگاتے اسٹیڈیم کا چکر لگاتے رہے- بچوں اور خواتین چہروں پر قومی پرچم بنواتے رہے-میچ کے دوران دونوں ملکوں کے شائقین اپنی اپنی ٹیم کی ہر موو پر پر ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ڈرم اور تالیاں بجاتے رہے-میچ کا پہلا گول پینلٹی کِک پر امریکی کپتان میگن راپینوئی نے کیا- دوسرے ہاف میں ڈی کے اندر ہالینڈ کی گراٹ نے امریکی کھلاڑی ایلکس مورگن کو لات مار کر گرایا ریفری نے ٹی وی ری پلے کے بعد امریکا کو پینلٹی کک ایوارڈ کی جس پر راپینوئی نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلوائی- امریکی ٹیم پہلے ہاف میں مکمل طور پر چھائی رہی اس نے ہالینڈ کے گول پر تواتر کے ساتھ حملے کئے اور چار کارنر بھی حاصل کئے لیکن ہالینڈ کی گول کیپر اور کپتان ساری وان ونینڈال کی شاندار کارکردگی نے پہلے ہاف میں امریکا کی تمام گول کرنے امیدوں کو خاک میں ملا دیا لیکن دوسرا ہاف ہالینڈ کیلئے تباہ کن ثابت ہوا- فرانس کے لیون اولمپک اسٹیڈیم میی امریکا اور ہالینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کا آغاز تیز رفتاری سے ہوا-

نمائندہ جنگ کوریج کے دوران اسٹیڈیم میں

امریکا نے ہالینڈ کے گول پوسٹ پر کئی حملے کئے لیکن ہالینڈ کی گول کیپر کپتان کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا- دوسرے ہاف کے 11 ویں منٹ میں ڈی کے اندر ہالینڈ کی گراٹ نے امریکی کھلاڑی ایلکس مورگن کو لات مار کر گرایا ریفری نے ٹی وی ری پلے کے بعد امریکا کو پینلٹی کک ایوارڈ کی جس پر پاپینوئے نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلوائی- اس کے آٹھ منٹ بعد امریکا کی لاویلی نے چار پانچ کھلاڑیوں کو ڈاک دیکر میچ کا خوبصورت گول کر کے ٹیم کو فائنل میں 2-0 کی فتح دلوا دی- ہالینڈ کی گول کیپر نے پانچ سے چھ گول بچائے- فائنل میچ کیلئے امریکا کی ٹیم ایلیسا ناہیر، سماتھی میوس، بیکی سائربرن، لیلی او ہارا، ابے ڈہل کیمپر، جولی ایرٹز، ایلکس مورگن، میگن راپینوئے (کپتان)، روز لاویلی، ٹوبن ہیٹ کرسٹل ڈن جبکہ ہالینڈ کی ٹیم ساری وان ونینڈال (گول کیپر کپتان)، ڈیسائیری وان لنٹیرین، اسٹیفانی وان ڈیر گراف، انوک ڈیکر، شیریدا اسپٹسے، ویویانی مائیڈیما، ڈانیلی وان ڈی ڈونک، لائیکے مارٹنز، جیکی گروئنن، ڈومینیکے بلڈورتھ اور لائنتھ بیرین اسٹین پر مشتمل تھی-میچ ریفری فرانس کی اسٹیفانی فراپاٹ تھیں،دفاعی چیمپئن امریکا نے شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان فرانس کو ہرا کر فیفا خواتین ورلڈ کپ فٹ بال کے سیمی فائنل میں جگہ بنا ئی تھی، کوارٹر فائنل کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز میگن پاپی نوئے کو قرار دیا گیا انہوں نے دو گول کرکے امریکی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔پری کوارٹر فائنل میں بھی میزبان فرانسیسی ٹیم کی برازیل کے خلاف کامیابی پر ٹیم کی کوچ خوش نہیں تھی۔ فرانس نے اس میچ میںدونوں گول پینلٹی ککس گول پر فتح حاصل کی تھی۔برازیلی کھلاڑیوں اور انتظامیہ کا کہنا تھاکہ ہم نے اس میچ میں فرا نس کے 12 کھلاڑیوں کا مقابلہ کیا۔ یعنی گیارہ کھلاڑی اور ایک امپائر۔ فرانسینی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤنڈ کا ایڈوانٹیج نہیں اٹھا سکی اور شائقین کو مایوس کیا، فرانسیسی شائقین میں جو ڈھول ،،قومی پرچم، ہار لیکر آئے تھے مایوسی کا شکار ہوگئے تھے ۔