’امریکی ٹیم فیفا ویمنز ورلڈ کپ جیتنے کی حقدار تھی‘

July 08, 2019

لیون اولمپک اسٹیڈیم میں امریکا اور ہالینڈ کے درمیان فائنل دیکھنے والے واحد پاکستانی سہیل انصاری نے کہا کہ امریکی ٹیم فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ جیتنے کی حقدار تھی۔

جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل انصاری نے کہا کہ امریکی ٹیم فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ جیتنے کی حقدار تھی اس نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ امریکی ٹیم نے فائنل میں ہالینڈ کو ہرا کر مسلسل دوسری بار ٹائٹل جیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کا مقبول ترین کھیل فٹبال ہے لیکن پاکستان میں اس کھیل پر کوئی توجہ نہیں دیتا۔

سہیل انصاری نے کہا کہ سیاستدان کھیلوں پر مسلط ہیں اور یہ کسی کو کوئی کام آزادی سے نہیں کرنے دینا چاہتے۔ پاکستان میں اسپورٹس میں بہت ٹیلنٹ ہے لیکن اسے آگے نہیں آنے دیا جاتا۔

ورلڈ کپ کرکٹ میں پاکستان کی کارکردگی پر بھی ہمیں بہت افسوس ہوا ہے۔