پی سی بی نے رپورٹ مانگ لی، سافٹ بال ویب سائٹ کا افتتاح

July 09, 2019

کراچی: پاکستان قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کررہے ہیں

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کوچ اور مینیجر سے دو ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی، کوچ اور منیجر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر کھلاڑی کی انفرادی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ مرتب کریں جو احتساب کے لئے کرکٹ کمیٹی کو دی جائے گی۔پی سی بی کے چیئرمین نے ہدایت کی ہے کہ رپورٹ میں ٹیم کےماحول ،کھلاڑیوں کےباہمی تعلقات سےآگاہ کیاجائےگا۔ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر 10 سے 12 روز میں رپورٹ بورڈ حکام کے حوالے کردیں گے، پی سی بی کرکٹ کمیٹی کھلاڑیوں، سلیکشن کمیٹی اور کوچنگ اسٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کوچ اولمپئن سمیر حسین اپنے نومولود بیٹے سید آدم حسین کو گود میں اٹھائے پوز دیتے ہوئے، ساتھ میں بڑے صاحب زادے موسی حسین بھی موجود ہیں

کراچی میں جاپانی قونصل جنرل ٹوشیکازو آسومورا نے جاپانی قونصل خانے میں سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ کا افتتاح کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین میں سافٹ بال کھیلنے کابڑھتاہوا رجحان خوش آئند ہے اور انہیں سافٹ بال کاجدید انفراسٹرکچر اور مطلوبہ ٹرینگ فراہم کی جائے تو وہ مستقبل میں انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کیلئے بہترین نتائج دے سکتی ہیں،تقریب میں سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم، سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل محمدذیشان مرچنٹ، ایس ایس اے کے ایونٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین محمدناصر اور جوائنٹ سیکریٹری مراد حسین بھی موجود تھے، پاکستا ن ساکر فٹ سال فیڈریشن کے انتخابات کوئٹہ میں ہوئے جس میں وائس چیئرمین خیرمحمد شیخ (لاڑکانہ) چیرمین ملک مہربان علی ،سینئر نائب صدر نثار اللہ‎ شیخ (لاڑکانہ) ،صدر حضرت علی خان، سیکریٹری جنرل عدنان سمیع، فنانس سیکریٹری گلام محمد جان منتخب ہوئے۔

کے سی سی اے کے سابق صدر پروفیسر اعجاز فاروقی رائزنگ اسٹار کر کٹ ٹرافی کے اختتام پر انعامات تقسیم کرتے ہوئے

کے سی سی اے زون چار کی اجازت سے اور رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام رائز نگ اسٹا کر کٹ ٹرافی کا فائنل ملیرجم خانہ اور فیصل جم خانہ کے مابین کھیلا گیا ،جس میں ملیر جم خانہ نے فیصل جم خانہ کو چار وکٹوں سے شکست دیکر فائنل جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی پروفیسر اعجاز فاروقی، سابق ممبر گورنر بورڈ، پی سی بی اورسابق صدر کے سی سی اے تھے ۔جنہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر کراچی کی کرکٹ کے فروغ کے لئے کام کرنا چاہئے تاکہ ہم ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر ملک کو نامور کھلاڑی دے سکیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمیل احمد نے کہا کہ توصیف بھائی نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر شاندار ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ہے ، محمد توصیف صدیقی نے ٹورنامنٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا ، اس موقع پرزون 4کے صدرانتظار احمد، سیکریٹری، سید مسرت رضا، خازن عتیق صدیقی، جمیل احمد، ایس ایم عاصم، ظفر احمد، اعظم خان، ریحان صدیقی، سیدمشکورحسین، ایس ایم اسحق، جاوید خان، امجد علی، شاہ شفیع الدین، شاہد علی خان، یامین راجپوت، عارف وحید، ڈاکٹر عارف حفیظ، وسیم علوی، شہزاد عالم، سعید جبار، دیگر بھی موجودتھے۔

کراچی: جاپان قونصلیٹ کراچی میں تعینات قونصل جنرل ٹوشیکا زو آسومورا سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کی آفیشل ویب سائٹ کا افتتاح کررہے ہیں

مہمان خصوصی پروفیسر اعجاز فاروقی نےفاتح ٹیم ملیر جم خانہ کے کپتان اعظم حسین کو فاتح ٹرافی اور فیصل جم خانہ کے کپتان عرفان علی کو رنر ٹرافی اور دیگر انعامات تقسیم کئے۔ رائزنگ اسٹار کے نائب صدر کامران صدیقی نے مہمان خصوصی پروفیسر اعجاز فاروقی کو شیلڈ پیش کی ۔اکستان کی بیس بال ٹیم سری لنکا میں آئندہ ماہ ہونے والے 14ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں حصہ لے گی جس کے لئے قومی ٹیم کا کیمپ اسلام آباد میں شروع ہوگیا،پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے بتایا ہے کہ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش، بھارت، ایران ، نیپال اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی شرکت کررہی ہیں ۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم تائیوان میں رواں سال ہونے والی ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں رسائی حاصل کرے گی، ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان گروپ بی میں ایران اور بنگلہ دیش شامل ہیں ۔

ایف پی سی سی آئی کی اسپورٹس وکلچر کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر سابق قومی ہاکی کپتان سمیع اللہ، ماہیہ معین اور شاہدشعیب کے ساتھ لیا گیا گروپ

پاکستان اپنا پہلا میچ 15جولائی کو ایران کے خلاف اور دوسرا میچ 16جولائی کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا ۔ تربیتی کیمپ میں عنایت اللہ خان، محمد امجد اسلم، ارسلان جمشید، فقیر حسین، محمد رفیع، عبیداللہ ، محمد عبداللہ، فضل الرحمان، جواد علی، محمد عثمان، محمد ذاکر، محمد سمیر زوار، عمیر امدا بھٹی ، طارق ندیم، محمد حارث، ارشد محمود، محمد صادق، احتشام اکرم، محمد تیمور جاوید، محمد زوہیب ملک، احتشام الحق، حسیب اللہ خان، سید امین آفریدی اور محمد اویس شامل ہیں ، نیشنل بنک کی جانب سے ورلڈ کپ اسنوکر کی فاتح پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی اسجد اقبال کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیشنل بنک کے صدر عارف عثمانی نے کہا کہپاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اسی وجہ سے ہمارے کھلاڑی دنیا بھرمیں پاکستان کا جھنڈا سربلند کررہے ہیں اور کھلاڑی کسی بھی ملک کے سفیر کی مانیدہیں نیشنل بینک ہمیشہ کھیلوں کہ شعبوں میں پیش پیش رہا اور ہم نے اسنوکر کی ترقی کے لئے سب سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا نہ صرف حصہ بلکہ کھلاڑیوں کو ملازمت بھی فراہم کی یہی وجہ ہے کہ اسنوکر کی دنیا میں پاکستان کا نام دنیا کےصف اول کے کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے، جلد ان کو ترقی دی جائے گی، اسجد اقبال بنک میں گریڈ تھری آفیسر ہیں، وہ تقریب میں ٹرافی ساتھ لے کر آئے تھے۔