ایک پیغام، پیاروں کے نام: ڈھیروں ڈھیر پیغامات....

July 14, 2019

ہم مختلف مواقع کی مناسبت سے وقتاً فوقتاً آپ کو پیغامات لکھ بھیجنے کا سندیسہ دیتے رہتے ہیں۔ اور جواباً ڈھیروں ڈھیر پیغامات موصول بھی ہوتے ہیں، مگر کچھ پیغامات یا تو مقررہ تاریخ کے بعد ملتے ہیں یا پھر وہ عمومی نوعیت کے ہوتے ہیں۔ چوں کہ انہیں ضایع کرنے کی بجائے سنبھال رکھنے کا وعدہ ہے، تو لیجیے، آج حاضرِ خدمت ہیں، ایسے ہی کچھ پیغامات۔

(والد، نظام الدّین (مرحوم) کے نام)

ابّا جان! آپ کو ہم سے بچھڑے12برس بیت گئے، لیکن آپ ہمارے دِلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔ ربّ العالمین آپ کے درجات بُلند فرمائے(آمین)۔

(محمّد اسلام، لطیف آباد نمبر7، حیدرآباد سے)

(جان سے عزیز، پیارے پاپا، نیاز احمد کے لیے)

اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ تادیر ہمارے سَروں پر قائم رکھے (آمین)۔ وی لَو یو پاپا جانی۔

(لائبہ، دانیال اور جویریہ، اورنگی ٹائون، کراچی سے)

(ابّا(مرحوم)کی نذر)

یتیمی ساتھ لاتی ہے زمانے بَھر کے دُکھ عابیؔ

سُنا ہے باپ زندہ ہو تو کانٹے بھی نہیں چبھتے

(پرنس افضل شاہین، ڈھاباں بازار، بہاول نگر سے)

(پیارے والد، حاجی محمّد اسماعیل قریشی(مرحوم)کے لیے)

پانچ برس قبل آپ کا سایۂ شفقت ہمارے سَروں سے چِھن گیا تھا، تب سے لے کر آج تک کوئی ایک پَل ایسا نہیں، جب آپ کی کمی شدّت سے محسوس نہ ہوتی ہو۔ آپ بہت یاد آتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو کروٹ کروٹ جنّت عطا فرمائے(آمین)۔

(حاجی خلیل، اسحاق، اقبال اور شیراز، اورنگی ٹائون کراچی سے)

(جان سے پیارے میرے اپنوں کے نام)

امّی، ابّو، ماہ نور اور حرا! اللہ تعالیٰ آپ سب کو بہت خوش رکھے(آمین)۔

(مہرین کنول،سیکٹر5بی وَن، نارتھ کراچی، کراچی سے)

(والد(مرحوم)کے لیے)

اللہ تعالیٰ آپ کی مغفرت کرے اور جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے(آمین)۔

(ریاض احمد رانا، شادباغ، لاہور سے)

(پیارے پاپا(مرحوم)کے نام)

پاپا جی! آپ نے ہمیں اپنی زندگی میں وہ سب آسائشیں فراہم کیں، جو خواب ہی میں تصوّر کی جاسکتی ہیں۔ آپ نے ہمیں شان سے جینا سکھایا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو کروٹ کروٹ جنّت نصیب فرمائے(آمین)۔

(طیّبہ جبیں اور طلعت جبیں، قلعہ گوجر سنگھ، لاہور سے)

(ہماری جان ابّو، خالد لودھی کے لیے)

یااللہ! ہم بہن بھائی تجھ سے دُعا کرتے ہیں کہ ہماری اعلیٰ پرورش و کفالت کے صلے میں والد محترم کو جو فالج کے عارضے میں مبتلا ہیں، صحتِ کاملہ عطا فرما، ان کا سایۂ عافیت تادیر ہمارے سَروں پر قائم رکھ(آمین)۔

(عزیز لودھی، اویس لودھی، مہوش اور حنا، اڈیالہ روڈ، راول پنڈی کی دُعا)

(جان سے پیارے ابّا جان کے لیے)

ابّا جان! اللہ تعالیٰ آپ کا گھنیرا چھتنار سایا ہم بچّوں پر تادیر قائم و دائم رکھے(آمین)۔

(عالم، فیروز اور شہروز، اورنگی ٹائون، کراچی سے)

(پیارے ابّی جی، حافظ مطلوب(مرحوم)کے نام)

یااللہ! میرے حافظِ قرآن والد کے اپنے پاک کلام کے صدقے تمام گناہ معاف فرما۔ جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور روزِقیامت حضورِپاکﷺکی شفاعت نصیب فرما(آمین)۔

(ارشد حسین کی جانب سے)

(نوجوان نسل کے لیے)

ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان اپنے والد سے کہہ رہا تھا،’’ابّا جی! آپ کو کیا معلوم؟‘‘ جواباً باپ نے بیٹے کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے کہا’’بیٹا! مجھے تو بس یہ معلوم ہے کہ تم نے میری ہی انگلی پکڑ کر چلنا سیکھا تھا‘‘۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے والدین کی دامے درمے سخنے خدمت کی توفیق عطا فرمائے(آمین)۔

(محمّد اسلم بھٹی، سونی پورہ، سرگودھا سے)

(متاعِ جاں، والدین کے نام)

پیارے ابّو، محمّد اسلم قریشی اور جان سے پیاری امّی، جہاں آراء قریشی! ہم آپ دونوں سے بے حد پیار کرتے ہیں۔ آپ دونوں کی محنتوں، کاوشوں ہی کا نتیجہ ہے کہ آج آپ کے دونوں بیٹے دیارِ غیر میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کا سایا ہمارے سَروں پر سلامت رکھے(آمین)۔

(عمیر اسلم، یاسر اسلم اور بی بی سُمیہ، کراچی سے)

(پیارے ابّا جان کے لیے)

اللہ تعالیٰ آپ کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے(آمین)۔

(شعیب کلیم قائم خانی، اورنگی ٹائون، کراچی سے)

(راج دُلاری، امّی جان کے نام)

سدا سلامت رہیں اورہم پر اپنی ممتا کے پھول یوں ہی نچھاور کرتی رہیں۔

(حمیدہ گل اور حمیرا گل، کوئٹہ سے)

(جان سے پیاری، امّی کے لیے)

امّی! آپ ہی کے دَم سے میری زندگی گل و گلزار ہے۔

(گلِ عطر، ڈیرہ اللہ یار سے)

(ڈئیر پاپا جانی کے نام)

پاپا جانی! جیو ہزار برس۔

(فراز، سمیر اور کاشف، اورنگی ٹائون، کراچی سے)

(محترم والد، عبدالرحیم قریشی(مرحوم)کے نام)

باپ کا واقعی کوئی نعم البدل نہیں ہوتا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے(آمین)۔

(اسلم قریشی، ملیر، کراچی سے)

(والد(مرحوم)کی نذر)

جس چمن زار کے گُلِ تر تم ہو

اُسی گلشن کی بلبلیں ہم بھی ہیں

(محمّد سلیم راجا اور خدیجہ سلیم، لال کوٹھی، فیصل آباد سے)

(پیاری والدہ کے لیے)

آئی لَو یو امّی جان۔

(بنتِ سومر خانگل، گلی ترخہ، کوئٹہ سے)

ای میل کے ذریعے موصول ہونے والے پیغامات

(اہلِ وطن کے نام)

یااللہ! اہلِ وطن کو آپس میں متحد کردے(آمین)۔

(ولی اور ضیاء، ملیر، کراچی سے)

(بہت ہی پیارے ابّو جی کے لیے)

مَیں آپ سے بے حد پیار کرتی ہوں۔

(سعدیہ خلیل، اسلام آباد سے)

(جان سے عزیز والد کے نام)

ابّوجان! مجھے دُنیاوی آسائشوں سے زیادہ آپ کی چاہ ہے۔ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ دُنیا بَھر میں مقیم بچّوں کے والدین، خصوصاً باپوں کو سلامت رکھے(آمین)۔

(فہمیدہ فضل کی جانب سے)

(بہت پیاری ماں اور خوش دامن کے لیے)

بے شک ماں، ماں ہی ہوتی ہے، لیکن جب مَیں بیاہ کر سُسرال آئی، تو اپنی ساس کو بھی ماں جیسا ہی پایا۔ یہ سچ ہے کہ مَیں نے آج تک اپنی ماں اور ساس میں کوئی فرق محسوس نہیں کیا۔ اللہ تعالیٰ دونوں کو صحت و تن درستی کے ساتھ عُمرِخضر عطا فرمائے(آمین)۔

(مسز سعیدہ اسلم پراچہ کی جانب سے)

(پاکستانیوں کے نام)

دُعا ہے کہ مُلک کا ہر باسی شاد و آباد رہے(آمین)۔

(افشاں الیاس، منظور کالونی، لاہور سے)

(جان سے پیارے چچا جان کے لیے)

چچا جان! آپ یاد کریں، نہ کریں، لیکن مَیں پَل پَل آپ کو یاد کرتی ہوں۔ اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ آپ جہاں بھی ہیں،خیریت سے ہوں۔اپنی مخلوق سے محبّت فرمانے والا رب، آپ کے دِل میں اپنے بھیجتے، بھتیجیوں کے لیے محبّت پیدا کر دے اور جلد از جلد آپ کے سَر پر سہرے کے پھول سج جائیں(آمین)۔

(عائشہ طارق، لاہور سے)

(میرے پیارے پاپا جان کے نام)

پاپا جان! ہم سب آپ کی بے پناہ محبّت و چاہت کے اس قدر مقروض ہیں کہ قیامت تک بھی آپ کی خدمت کریں، تو کم ہے۔

(فیضان، زوناش، زین اور نمرش، لاہور سے)

(بہت ہی خاص، اپنوں کے لیے)

یااللہ، میرے سب اپنوں کو صحت و تن درستی، عزّت و شہرت، دولت و نیک نامی کے ساتھ سلامتی اور لاتعداد خوشیاں عطا فرما(آمین)۔

(سلمیٰ لطیف، گجرات سے)

(جان سے عزیز، بابا کے نام)

اللہ تعالیٰ ہمیں آپ کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے رکھے(آمین)۔

(کوثر نازپائلٹ اور لاریب جدون کی جانب سے)

عید آئی، کہے سارا جہاں، عید مبارک…

سنڈے میگزین کا سلسلہ ’’ایک پیغام، پیاروں کے نام‘‘ ایک دِل کی آواز، دوسرے دِل تک پہنچانے کے ساتھ مختلف مواقع پر کئی خُوب صُورت رشتوں کے دِلی جذبات کی عکّاسی و ترجمانی بھی کرتا ہے۔ اب چوں کہ ’’عیدالاضحیٰ‘‘ کی آمد آمد ہے، لہٰذا اگر آپ بھی اپنے پیاروں کے لیے کوئی پیغام (نثر یا شعر کی صُورت) بھیجنا چاہیں، تو ہمیں درج ذیل پتے پر ارسال کردیں۔

ایڈیٹر،’’سنڈے میگزین‘‘صفحہ’’ایک پیغام، پیاروں کے نام‘‘ (عیدالاضحیٰ ایڈیشن) روزنامہ جنگ، شعبہ میگزین، اخبار منزل، آئی آئی چندریگر روڈ، کراچی۔ای میل:

sundaymagazinejanggroup.com.pk

یاد رہے، پیغام بھیجنے کی آخری تاریخ 21جولائی 2019ءہے۔