’’باتھ روم‘‘ اس کی آرائش آپ کے سلیقے کا منہ بولتا ثبوت

July 10, 2019

اگر کسی خواتین کی سلیقہ مندی یا نفاست کو جانا ہوتو ان کے کچن یا باتھ روم کا جائزہ لے کراس چیز کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے، کیوں کہ ڈرائنگ روم تو سب کا ہی صاف ستھرا رہتا ہے ۔ لیکن اگر ایسی ہی صفائی سلیقہ اور پاکیزگی گھر کے باتھ روم میں بھی رکھی جائیں تو یہ سمجھ لیں کہ خاتون خانہ واقعی سلیقہ منداور نفاست پسند ہے ۔ اسی طرح خاص مواقع پر باتھ روم کی آرائش کرنا بھی گھر کی عورت کے سلیقے کی ضمانت ہے ۔ باتھ روم کی خوبصورتی اور استعمال میں آسانی کے لئے ذیل میں موجود تجاویز پر عمل کرکے ضرور دیکھیں ۔ ٭ باتھ روم کے لئے نل ، ٹائلز اور دوسری سجاوٹی اشیاء ایسی لیںجن کو استعمال کرنا آسان ہو ۔ ٭ ٹائلز کا انتخاب کرتے وقت گہرے رنگوں کو ترجیح دیں، تاکہ پانی کے داغ دھبے نظر نہ آئیں ۔

باتھ روم ٹائلز نہ صرف خوبصورت نظر آتے ہیں بلکہ ان کی صفائی بھی اچھی طرح سے ہوتی ہےٹائلز اور دوسرا سامان بھی ایک جیسا ہو تو باتھ روم میں دلکشی پیدا ہوتی ہے ۔ ٭ گھر کے دوسرے حصوں کی طرح باتھ روم میں بھی لائٹ کا انتظام اچھا ہونا چاہئے۔ ٭ باتھ روم کی سجاوٹ میں تولئے کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہاں کے لیےہلکے رنگوں کا انتخاب کریں ۔ ٭ جیسے آسمانی ، سلور یا پیلا رنگ اس سے باتھ روم میں تازگی اور کشادگی کا احساس ہوتا ہے ۔ ٭ باتھ روم کی سجاوٹ کے لئے خوبصورت شیشےکا استعمال کریں ۔٭ اس میں تازگی کے لئے خوشبو ، موم بتی اور ائیر فریشنرز کا استعمال ضروری ہے ۔باتھ روم میں کیبنٹ لازمی لگائیں ۔ ان میں منہ دھونے ، نہانے اور ہاتھ دھونے کا سامان موجود ہونا چاہئے ۔ مثلاً ہینڈ واش ، باڈی واش ، شیمپو ، کنڈیشنر ، باڈی ا سپرے،وغیرہ یہ سب سامان ضرور ہونا چاہئے ۔