بی کام سال اول ریگولر سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

July 10, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات کے مطابق بی کام سال اول ریگولر سالانہ امتحانات برائے 2018 ءکے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نتائج کے مطابق امتحانات میں 10229طلباوطالبات شریک ہوئے،1826طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 8403طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 17.85 فیصدرہا۔