Advertisement

انٹرپول کے سابق سربراہ کی اہلیہ کا ادارے پر مقدمے کا فیصلہ

July 10, 2019
 

پیرس(جنگ نیوز )چین میں لاپتہ انٹر پول کے سابق سربراہ کی اہلیہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر کو حراست میں لیے جانے میں ساز باز کرنے پر بین الاقومی پولیس آرگنائزیشن کے خلاف مقدمہ کررہی ہیں۔سابق سربراہ انٹرپول مینگ ہونگ وے نے گزشتہ برس ستمبر میں چین کا دورہ کیا تھا جس کے بعد ان کی اہلیہ نے بتایا تھا کہ وہ لاپتہ ہوگئے ہیں۔مینگ ہونگوے کی اہلیہ گریس مینگ کا کہنا تھاکہ انہوں نے ہیگ میں قائم عالمی عدالت برائے ثالثی میں مقدمہ کیا ہے، جو بین الاقوامی تنازعات کو حل کرنے کا دنیا کا قدیم ترین ادارہ ہے۔


مکمل خبر پڑھیں