Advertisement

چین سے تجارتی تنازع پر ٹیلی فونک گفتگو مثبت رہی، امریکا

July 10, 2019
 

وائٹ ہاؤس کے اکنامک ایڈوائزر لاری کڈلو کا کہنا ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان تجارتی تنازع پر ٹیلی فونک گفتگو مثبت رہی۔

لاری کڈلو کا کہنا ہے کہ امریکی چینی حکام کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جو اچھی اور مثبت رہی، فریقین نے براہِ راست ملاقات پر بھی بات کی ہے۔

چینی وزارت کامرس نے بھی چینی وائس پریمیئر کی امریکی تجارتی نمائندے اور خارجہ سیکریٹری سے ٹیلی فونک گفتگو کی تصدیق کی اور کہا ہے کہ گفتگو میں امریکی چینی صدر کے درمیان معاہدے سے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا۔

واضحرہے کہ امریکا اور چین کے صدور کے درمیان ملاقات جاپان میں جی ٹوئنٹی اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی۔

ملاقات میں امریکا و چین کے صدور نے مذاکرات کے آغاز پر رضا مندی کا اظہار کیا تھا، جبکہ امریکی صدر نے چین پر عائد 300 بلین ڈالرز کے نئے ٹیرف کے نفاذ کی معطلی کا اعلان بھی کیا تھا۔


مکمل خبر پڑھیں