Advertisement

امریکا خلیجی پانیوں کے تحفظ کیلئے اتحاد چاہتا ہے، جنرل ڈنفورڈ

July 10, 2019
 

امریکی چیئرمین آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ کا کہنا ہے کہ امریکا خلیجی پانیوں کے تحفظ کے لیے اتحاد چاہتا ہے۔

جنرل ڈنفورڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اور باب المندب میں آزادانہ نقل و حرکت کے لیے متعدد ممالک سے گفتگو کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ چند ہفتوں میں یہ واضح ہو جائے گا کہ کون سیاسی طور پر امریکا کے فیصلے کی حمایت کرے گا؟

جنرل ڈنفورڈ نے یہ بھی کہا کہ امریکا خلیجی پانیوں کے تحفظ کے لیے خواہش مند ممالک کے ساتھ مل کر عسکری صلاحیتیں مجتمع کرے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے امید ظاہر کی تھی کہ 20 سے زائد ممالک میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے مل کر کام کریں گے۔


مکمل خبر پڑھیں