Advertisement

ٹرمپ آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار

July 10, 2019
 

امریکی کورٹ آف اپیلز نے بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آئین کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا ہے۔

عدالت نے ٹوئٹر صارفین کو بلاک کرنے سے متعلق صدر ٹرمپ کے اقدام کو امتیازی سلوک قرار دے دیا۔

ججز نے متفقہ طور پر فیصلہ دیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ حق نہیں کہ وہ اپنا ذاتی اکائونٹ فالو کرنے سے ٹوئٹر صارفین کو روک سکیں۔

ماتحت عدالت نے بھی ٹوئٹرصارفین کو بلاک کرنے سے متعلق صدر ٹرمپ کے اقدام کو امتیازی سلوک قرار دیا تھا۔


مکمل خبر پڑھیں