Advertisement

امریکا، دوران پرواز جہاز کا انجن خراب، مسافر خوفزدہ

July 10, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

امریکی ایئر لائن کے طیارے کا ایک انجن دوران پرواز خراب ہوگیا جس سے مسافر خوفزدہ ہو گئے۔

یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب امریکی شہر اٹلانٹا سے بالٹیمور جانے والی امریکی ایئر لائن کی فلائٹ1425 اپنی منزل کی جانب گامزن تھی کہ دوران پرواز اچانک جہاز کے ایک انجن کی نوز کون ہلتی جلتی دکھائی دی جس کے باعث مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

رپورٹ کے مطابق خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا اور پائلٹ نے فلائٹ بحفاظت شمالی کیرولینا میں اتار لی۔


مکمل خبر پڑھیں