آئی ایم ایف کے سودی قر ضے ملک کیلئے تباہ کن ہیں ،مو لانا عبدالرحمٰن سلفی

July 11, 2019

کراچی(پ ر)امیر جماعت غربا اہلحدیث مو لانا عبدالرحمٰن سلفی نے کہا ہے کہ گیس ،بجلی اور پٹرول کی قیمتوںمیں حالیہ اضافے سے جو مہنگائی ہو ئی ہے اس نے غریب ہی نہیں بلکہ متوسط طبقے کو بھی پریشان کردیا ہے۔انہوں نے کہا آئی ایم ایف کے سودی قر ضے ملک کیلئے تباہ کن ہیں ان سے عوام کو ریلیف ملنے کی بجائے صرف مہنگائی میں نمایاں اضافہ ہی ہو تا ہے۔مو لانا سلفی نے کہا کہ جب تک سود کا مکمل خاتمہ نہ کیا جائے ملکی ترقی ممکن نہیں ہے۔