Advertisement

چیئرمین نیب نے زلفی بخاری کی 14 کروڑ کی ٹیلی گرافک ٹرانسفر کا نوٹس لے لیا،تحقیقات کا حکم

July 11, 2019
 

اسلام آباد (آئی این پی )چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب)جسٹس (ر) جاوید اقبال نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقارعباس بخاری عرف زلفی بخاری کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب نے زلفی بخاری کی 14 کروڑ کی ٹیلی گرافک ٹرانسفر (ٹی ٹی) کا نوٹس لیا ہے۔چیئرمین نیب نے اس حوالے سے نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تحقیقات کو زلفی بخاری کے خلاف آف شور کمپنی کی تحقیقات سے ملایا جائے گا۔


مکمل خبر پڑھیں