Advertisement

قطری فضائیہ کے طیارے آپس میں ٹکرا گئے، پائلٹ محفوظ رہے

July 11, 2019
 

دوحا(جنگ نیوز )قطر میں 2 جنگی طیارے تربیتی پرواز کے دوران آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے تاہم پائلٹس نے چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچالیں۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق قطر فضائیہ کے دو طیاروں کے درمیان تربیتی اُڑان کے دوران تصادم سے زوردار دھماکا ہوا اور طیاروں میں آگ بھڑک اُٹھی، تصادم کے فوری کے بعد پائلٹس نے طیاروں سے بروقت چھلانگ لگا کر پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر باحفاظت اتر گئے اور اپنی جانیں بچانے میں کامیاب رہے۔


مکمل خبر پڑھیں