Advertisement

بھارتی فوج نے افسران کیلئے واٹس ایپ پر پابندی لگادی

July 11, 2019
 

کراچی (نیوزڈیسک )بھارتی فوج نے اپنے تمام فوجی افسران کیلئے واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا پر پابندی لگادی ہے ،افسران کے اہلخانہ پر بھی پابندی لگائی گئی ہے کہ وہ افسران کی تعیناتی اور پوسٹنگ کی اطلاع شیئر نہ کریں ،فوجی افسران کو یہ ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ایسے سوشل میڈیا گروپ میں شامل نہ ہوں جس میں سویلین بھی سرگرم ہوں۔ وہ خود کو سابق فوجیوں کے سوشل میڈیا گروپس سے بھی الگ رکھیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ایسی ہدایت سیکورٹی کے نقطہ نظر سے دی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ جاری کی گئی اس ہدایت میں تمام افسروں سے کہا گیا ہے کہ وہ واٹس ایپ اور ایسے دیگر سوشل میڈیا گروپوں سے خود کو الگ کر لیں جو صرف حاضر سروس فوجیوں کے لیے مخصوص نہ ہوں، جن پر دوسرے لوگ بھی سرگرم ہوں اور جن کی شناخت کی تصدیق نہ کی جا سکتی ہو۔


مکمل خبر پڑھیں