Advertisement

منشیات اور اسلحہ سمگل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، سی پی او

July 11, 2019
 

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسرنے منشیات اور اسلحہ سمگل کرنے والوں کے خلاف آپریشن کا حکم دے دیا ۔انہوں نے پولیس افسران کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئےکہا کہ منشیات فروشوں اور قانون شکنوں کا سفارشی بن کر آنے والے سہولت کاروں کی اگر مگر اور چونکہ چنانچہ بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔قانون پسند شہری سب سے زیادہ عزت کا حقدار ہے ۔ سی پی او نے کہا کہ مجرموں کی مجرمانہ سرگرمیوں کی حساسیت کے حوالے سے تھانوں کی پولیس ایلیٹ فورس سے بھی مدد لے سکتی ہے۔آپریشنز کرنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی اطلاعات کی روشنی میں مربوط حکمت عملی بنائی جائے ۔


مکمل خبر پڑھیں