Advertisement

مہنگائی اور نجکاری کیخلاف آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کی ریلی

July 11, 2019
 

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے زیراہتمام مہنگائی، بیروزگاری، قومی اداروں کی مجوزہ نجکاری، اظہار رائے پر قدغن ، مزدور دشمن قوانین اور محنت کش و تنخواہ دار طبقے کے بڑھتے ہوئے مسائل کے خلاف ’’یوم مطالبات‘‘ منایاگیا ۔ راولپنڈی میں بھی آئیسکو کمپلیکس مریڑ حسن سے پریس کلب لیاقت باغ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ریلی کی قیادت آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے ریجنل چیئرمین جاوید اقبال بلوچ،حاجی ظاہر گل، طارق نیازی، چوہدری اکرم، آفتاب رفیق، رمضان خان جدون اور دیگر مزدور راہنما کر رہے تھے۔ مظاہرین نے مہنگائی کیخلاف بھی احتجاج کیا۔


مکمل خبر پڑھیں