Advertisement

گرانفروشوں کو جرمانے

July 11, 2019
 

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) پٹرول کم ماپنے کے مرتکب پٹرول پمپوں کے خلاف مہم جاری رہی۔ اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ ڈاکٹر فیصل نے بدھ کو دو پٹرول پمپوں کو سیل کردیا جبکہ ایک شخص کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔دریں اثنا اے سی رورل سعد اسد نے بدھ کوریور گارڈن اور جناح گارڈن میں گراں فروشی کے مرتکب اور مارکیٹ کمیٹی کی جاری کردہ ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والے تیرہ دکانداروں کو بارہ ہزار روپے جرمانہ کیا۔ ادھر انتظامیہ نے سبزی منڈی میں گرانفروشوں کو ایک لاکھ روپے کے جرمانے کئے۔


مکمل خبر پڑھیں