Advertisement

فارما انڈسٹری ترقی کر رہی ہے حکومت سپورٹ کریگی، علی محمد خان

July 11, 2019
 

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد میں پہلی بار منعقدہ فارمااینڈ ہیلتھ کیئر ایکسپو کا آغاز ہو گیا، افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان کی دواساز صنعت ترقی کر رہی ہے ، اسے مزیدآگے لے کر جائیں گے۔ افتتاح کے بعد وزیرمملکت نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا پاکستان کی فارما انڈسٹری بہت آگے جارہی ہے ، ہمیں فارما انڈسٹری کو سپورٹ کرنا پڑے گا ۔ وزیرمملکت نے کہا کہ کسانوں کے لئے مراعات لے کر آ رہے ہیں، کھاد کی قیمت میں کمی ہونی چاہیے۔ نمائش کے منتظم ڈائریکٹر پرائم ایونٹ کامران عباسی نے بتایا کہ نمائش ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کرے گی۔


مکمل خبر پڑھیں