Advertisement

صوبائی محتسب کی ہدایت پر جے وی ٹی کو پنشن و دیگر مراعات کی ادائیگی

July 11, 2019
 

کوئٹہ(خ ن)صوبائی محتسب بلوچستان عبدالغنی کی ہدایت پر جے وی ٹی خدیجہ سلطان کو پنشن اور دیگر مراعات کی ادائیگی کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ نے صوبائی محتسب سے درخواست کی تھی کہ سال 2016 میں ریٹائر ہوچکی ہوں مگر متعلقہ حکام پنشن اور دیگر مراعات کی ادائیگی نہیں کر رہے جس کیلئے کئی بار متعلقہ حکام کو گزارش کر چکی ہوں ۔ درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کی گئی ۔ ڈائریکٹر تعلیم اسکولز بلوچستان نے تحریری طور پر آگاہ کیا کہ شکایت کنندہ کا کیس مزید کارروائی کیلئے ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیم کوئٹہ کو بھیج دیا گیا ہے ۔ بعد ازاں درخواست گزار مسماۃ خدیجہ سلطان نے صوبائی محتسب کو شکریہ کا خط ارسال کیا کہ انہیں پنشن و دیگر تمام واجبات ادا کردیئے گئے ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں