بھارتی شکست پر پاکستانی فنکاروں نے کیا کہا؟

July 11, 2019

ورلڈکپ 2019کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈکے ہاتھوںبھارت کی شکست پر جہاں پاکستانی عوام بے حد خوش ہے وہیں شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

معروف اداکار گوہر رشید نے اپنے ٹوئٹ میں بھارتیوں کو پیزا کی پیشکش کرتے ہوئے لکھا کہ ’آؤ ہمسایو پیزا برگر ساتھ کھاتے ہیں۔‘

اداکار فیصل قریشی نے بھارتی پائلٹ کی چائے کو یاد کرتے ہوئے بھارتیوں پر طنز کیا کہ ’چائے بہت مزیدار تھی‘۔

میزبان و اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی اللّہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹمیں پاکستان کے جھنڈے کے ساتھ پاکستان زندہ آباد لکھا ۔

اپنے ایک اور ٹوئٹمیںاداکار نےنیوزی لینڈ کی فتح پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوںنے نیوزی لینڈکے کھلاڑیوں کی پاکستانی کِٹ میںملبوس تصویر لگاتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے عزیز ہم وطنوں مبارک ہو۔‘

فہد مصطفیٰ کی اس ٹوئٹ پر اداکارہ شائستہ لودھی اور اداکار فیضان شیخ نے بھی اپنے جواب سے مداحوں کو خوش کردیا۔

فیضان شیخ نے جواب میںلکھا کہ کوہلی تعاقب نہیںکرسکتا یہ ہم نے 2017میںہی کہہ دیا تھا۔

اداکارہ مہوش حیات نے بھی نیوزی لینڈ کو شاندار فتح حاصل کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ آج کا میچ اس بات کو واضح کرتا ہے کہ کرکٹ ایک غیر متوقع کھیل ہے لیکن آج ایک بہترین ٹیم کامیاب ہوئی ہے ۔

اداکار ہمایوں سعید نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی محنت کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت نے پورے ٹورنامنٹ میںاچھا کھیل پیش کیا لیکن یہ واضح طور پر نیوزی لینڈ کا دن تھا۔

انہوں نے فاتح نیوزی لینڈ کو فائنل میںپہنچنے کی مبارک باد بھی دی ۔