Advertisement

آسٹریلیا کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

July 11, 2019
 

ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج آسٹریلیا اور انگلینڈ مدمقابل ہونگے،آسٹریلیا نے انگلینڈ کےخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں دوسرا سیمی فائنل آج آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ آج کی فاتح ٹیم 14 جولائی اتوار کو نیوزی لینڈ سے فائنل میچ کھیلے گی۔

ورلڈکپ میں آسٹریلیا کو صرف 2 مرتبہ شکست کا سامنا رہا ہے جب کہ انگلینڈکو 3 میچوں میں شکست ہوچکی ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم سیمی فائنل میں آٹھویں مرتبہ جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے اور اب تک 5 مرتبہ ورلڈ چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔

انگلش ٹیم چار مرتبہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے لیکن 1992 کے طویل عرصے کے بعد انگلینڈ ٹیم اب سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز مانچسٹر میں پہلا سیمی فائنل کھیلا گیا جس میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شرمناک شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنائی۔


مکمل خبر پڑھیں