موجودہ حکومت کے ہر معاملے پر سوشل میڈیاکیا لکھ رہا ہے؟

July 11, 2019

معروف شاعرہ و مصنفہ شاہ بانو میر نے ملکی موجودہ حالات پر بڑا تعجب اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی حکومت کے ہر معاملے پر آج پوری دنیا میں میڈیا کیا لکھ رہا ہے۔

جنگ سے گفتگو میں انہوں نےکہا کہ عمران خان کی حکومت کب تک، اپنے کنٹینر پر ہی چڑھے رہیں گے، سفارتی راز رکھنا بھی سیکھیں ۔سوشل میڈیا ٹیم نے نہ جانے جے ایف تھنڈر پر کیا کیا بیان بازی کی ؟حکومتی ادارہ تردید کرتا رہا کہجے ایف تھنڈر کو کوئی پرائز نہیں ملانہ ہی کسی اور کو پرائز ملا ہےکیونکہیہ ڈسپلے شو ہے۔دوسری طرف یہ حال ہے کہ ابھی ٹی وی پر آئی ایم ایف کا بیانیہ چل رہا ہےکہ بجٹ ہمار ا پیش کردہ تھا۔

شاہ بانو میر نے کہا کہ ایک سو پچاس ارب کے ٹیکسسز پارلیمنٹ میں پیش کئے گئےجبکہاصل حجم 170 ارب ہے، میرے کانوں میں آواز گونجی ’نواز شریف نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا ہےیہ صادق اور امین نہیں ہے۔‘ دوسری جانب اپوزیشن پر دباؤ ڈالنے کے لئے پروڈکشن آرڈرز کو زائل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تمام کمیٹیوں کے اجلاس قومی اسمبلی کے اجلاس سے مشروط کر دیے گئے کیا نوٹنکی ہے؟

انہوں نے کہا کہ کل تک علیم خان نیب کی حراست میں تھےتو 101 دنوں میں 190 دن وہ چار کمیٹیوں کے ممبر بنتے ہیںاور رات ساڑھے دس بجے تکصوبائی اسمبلی میں موجود رہتے تھےپھررات کو دیر سے صرف سونے نیب کی حراست میں چلے جاتےہیں،ان کا کچن ان کے ساتھ اسمبلی میں ہوتا ہے؟جیسے ہی وہ رہا ہوتے ہیں فوری طور پر تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہوتے ہیں۔

مصنفہ نے کہا کہ چترال میں گلیشیئر ٹوٹتے ہی آپکی بہن کے لئےاسپیشل ہیلی کاپٹر نے اڑان بھری اور انہیں ریسکیو کیا،ابھی تک وہاں دو ہزار لوگ امداد کے منتظر ہیں،کیا باقی لوگ پاکستانی یا انسان نہیں تھے؟

انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہر ادارے میں اچھے برے سب ہی موجود ہوتے ہیںملک میں بڑھتی بغاوتآپ کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے ہے ،ملک کےمختلف ادارےجس طرح ریاست کے سامنےڈٹ کر کھڑے ہونے کا عندیہ دے رہے ہیں وہ نشیمن پاکستان کی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک قائد نے بڑی جدو جہد کے بعد بنایا تھا اس کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائیں ہر عمل کا رّد عمل ہر گزرتے دن کےساتھ اپوزیشن سامنے لا رہی ہے۔

آخرمیں انہوں نے کہا کہ عمران خانغور کریں

مِرا نشیمن بکھر نہ جائے ہوا قیامت کی چل رہی ہے

جو خواب زندہ ہے مر نہ جائے ہوا قیامت کی چل رہی ہے

عجب سی ساعت ہے آج سر پرکہآنچ آئی ہوئی ہے گھر پر

دُعا کہیں بے اثر نہ جائے ہوا قیامت کی چل رہی ہے

رُتوں کے تیور نہیں ہیں اچھے

بدل چکے دوستوں کے لہجے

یہ سیلِ نفرت بپھر نہ جائے ہوا قیامت کی چل رہی ہے

سدا مُقدّم ہے تیری حُرمت مِرے وطن تو رہے سلامت

وفا کا احساس مر نہ جائے ہوا قیامت کی چل رہی ہے