تاجر برادری کی طرف سے ہڑتال کرنےکا جواز نہیں، شبر زیدی

July 11, 2019

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہےکہ تاجر برادری کی طرف سے ہڑتال کرنےکا جواز نہیں، ٹیکسٹائل کی کوئی انڈسٹری بند نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسائل کی گہرائی بہت زیادہ ہے، فرنٹ پر کوئی ہے، بیک پر کوئی اور ہے، ہم سب معاملات سمجھتے ہیں۔

شبر زیدی نے مزید کہا کہ جو بےنامی جائیدادیں رکھیں گے، انہیں سیکشن 114 کے تحت نوٹس جاری ہوگا، تاجروں کا کہنا کہ شناختی کارڈ کی شرط ختم کردیں تو باقی سب مان جائیں گے۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ہمیں کوئی ڈیڈلاک نہیں پیدا کرنا، مسائل کو طریقے سے ہینڈل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرز کی درآمدی خام مال پر ایگزیمپشن سرٹیفکیٹ کا خودکار نظام کا منصوبہ بنایا ہے۔