Advertisement

اسٹارک نے ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کردی

July 11, 2019
 

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نےتاریخ رقم کردی۔

برمنگھم میں مچل اسٹارک نے انگلش اوپنر جونی بیرسٹو کو 18 ویں اوور میں پویلین کی راہ دکھائی، جو اس ورلڈ کپ میں اسٹارک کی مجموعی طورپر 27 ویں وکٹ تھی، یوں وہ ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔

مچل اسٹارک نے رواں ورلڈ کپ کے 10 میچوں میں 5 اعشاریہ 43 کے اکانومی ریٹ سے 27 وکٹیں لیں، اُن کی بہترین بولنگ 26 رنز کے عوض 5 وکٹ رہی۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ آسٹریلیا ہی کے گلین میک گرا کے پاس تھا، انہوں نے 2007ء کے ورلڈ کپ میں 26وکٹیں حاصل کی تھیں۔


مکمل خبر پڑھیں