Advertisement

جیسن رائے پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ

July 11, 2019
 

انگلش کرکٹ ٹیم کے اوپنر جیسن رائے پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

جیسن رائے نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے سیمی فائنل میں آؤٹ دیئےجانے کے بعد فیلڈ امپائر کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا تھا۔

جیسن رائے کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

انگلش بیٹسمین کے ڈسپلنری ریکارڈ میں دو ڈی میریٹ پوائنٹس بھی شامل کردیئے گئے ہیں۔

برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا ہے۔

انگلینڈ نے 27 سال بعد کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 224 رنز کا ہدف دیا، جو انگلینڈ نے 33 ویں اوور کی پہلی گیند پر صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔


مکمل خبر پڑھیں