Advertisement

اورنگی ، گھر سے خاتون کی پھندالگی لاش ملی ، معمر شخص جھلس کر جاں بحق

July 12, 2019
 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن، اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود خلیل مارکیٹ کے قریب مکان سے خاتون کی پھندا لگی لاش کی اطلاع پر پولیس اور ریسیکو ادارے کے رضا کار موقع پر پہنچے، پولیس نے پنکھے سے لٹکی ہوئی لاش کو اپنی تحویل میں لے کرقانونی کارروائی کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا، متوفیہ کی شناخت 18سالہ اقراء زوجہ تیمور کے نام سے ہوئی ہے۔دریں اثنا اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود مکان نمبر 384 مجاہد آباد سیکٹر 6نذد بلال مسجد گھر سے ایک شخص کی جھلسی ہوئی لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں پر متوفی کی شناخت 65سالہ شیر محمد ولد نور محمد کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق متوفی اپنے بیٹے کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتا تھا،پولیس کو بیٹے نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ وہ ڈیوٹی پر تھاجبکہ اس کی بیوی میکے گئی ہوئی تھی کہ محلے کے ایک شخص نے فون پر اطلاع دی کہ آپ کے گھر میں آگ لگی ہوئی ہے میں جب گھر پہنچا تو والد جھلس کر جاں بحق ہو چکے تھے۔


مکمل خبر پڑھیں